350

بریکینگ نیوز پولیس تھانہ سخی سرور کی بہترین کارواٸی صوبہ بلوچستان سے پنجاب لاٸی جانے والی 3 کلو 400 گرام چرس کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوۓ ملزم کو گرفتار کر لیا

پولیس تھانہ سخی سرور کی بہترین کارواٸی صوبہ بلوچستان سے پنجاب لاٸی جانے والی 3 کلو 400 گرام چرس کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوۓ ملزم کو گرفتار کر لیا

ڈی پی او اختر فاروق کی خصوصی ہدایت پر بین الصوباٸ چیک پوسٹ پر چیکنگ کے نظام کو سخت کر دیا ہے اسی طرح پولیس تھانہ سخی سرور سمیع اللہ SI نے کامیاب حکمت عملی اپناتے ہوۓ صوبہ بلوچستان سے پنجاب لاٸی جانے والی چرس کی سمگلنگ ناکام بنا دی دوران چیکنگ مسمی گل محمد ولد خیر محمد سکنہ لورالاٸی سے 3 کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم چرس کو چھپا کر صوبہ پنجاب سمگل کر رہا تھا۔

ایس ایچ او تھانہ سخی سرور سجاد حسین نے بتایا کہ ملزم کے خلاف منشیات آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر دیا ہے اور ڈی پی او اختر فاروق کی خصوصی ہدایت پر معاشرے کے ناسور اور جراٸم پیشہ عناصر اب قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے کیونکہ جراٸم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور ایکشن جاری رہے گا جب تک کہ امن و امان قاٸم نہ ہو
موج علی کھوسہ ڈسٹرکٹ رپورٹر ڈیر غازی خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں