کوہاٹ پولیس نے انسپکٹر کے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے جبکہ فریقین کے مابین جاری فائرنگ کے دوران کاروائی میں 7مسلح ملزمان کو حراست میں لیکر خونریز تصادم روکنے کے بعد واقعے میں زخمی دو راہگیروں کو فی الفور ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے محمد زئی میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث زیر حراست ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کینٹ قسمت خان نے ایک خفیہ اطلاع پر پولیس نفری کے ہمراہ پشاور بائی پاس روڈ پر نثار چوک میں ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کررکھی تھی کہ اس اثناء میں ایک سوزوکی پک اپ کو روک کر اسمیں سوار قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم وکیل خان ولد ظہورشاہ سکنہ اورکزئی حال شہیدہ بانڈہ کوہاٹ کو گرفتار کرلیا اور اسکے قبضے سے پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلی۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار اشتہاری مجرم نے2اگست 2019کوشہیدہ بانڈہ کوہاٹ میں رہائش پزیراورکزئی پولیس کے انسپکٹر امان اللہ کو فائرنگ کرکے قتل اور انکے دو بھائیوں سب انسپکٹر وحید اللہ اور بختیار کوزخمی کیا تھا اور وقوعہ کے بعد فرار ہوکر روپوش ہوگیا تھا۔زیر حراست اشتہاری مجرم تیزی سے ٹھکانے بدل کر خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں روپوش رہا جسکی گرفتاری کیلئے پولیس نے پے در پے انکے مختلف ٹھکانوں پر چھاپہ مار کاروائیوں کا بھی انعقاد کیا تاہم انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی میں باالآخر اسکی گرفتاری عمل میں لائی گئی جسے ضروری قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد تھانہ محمد ریاض شہید کی متعلقہ تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔اسی طرح گزشتہ روز کوہاٹ ہنگو روڈ پر محمد زئی کے علاقے میں معمولی تکرار پر دو متحارب گروپوں کے مابین رونما ہونیوالے مسلح تصادم کی اطلاع پر فی الفور کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او کینٹ قسمت خان بھاری پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں فریقین کے مابین جاری فائرنگ روکتے ہوئے پولیس نے دونوں فریقین کے7 مسلح ملزمان پشم گل اسکے دو بیٹوں سید محمد،وحید گل،مخالف فریق کے اصیل محمد،نور محمد پسران زرمست،تاج ملوک ولد خیال مست اور عامر ولد میر مست ساکنان محمدزئی کو گرفتار کرلیا اور انکے قبضے سے4عدد پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرلی۔پولیس نے فریقین کے مابین فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونیوالے دو راہگیروں ابو ہریرہ اور عامر ساکنان محمد زئی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا اور زیر حراست ملزمان کو تھانہ کینٹ منتقل کرکے پابند سلاسل کردیا اور انکے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت سے انکا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا اور انہیں مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کردیا گیا جنہوں نے ابتدائی پوچھ گچھ میں اعتراف جرم کرلیا ہے۔کوہاٹ پولیس نے انسپکٹر کے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے جبکہ فریقین کے مابین جاری فائرنگ کے دوران کاروائی میں 7مسلح ملزمان کو حراست میں لیکر خونریز تصادم روکنے کے بعد واقعے میں زخمی دو راہگیروں کو فی الفور ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے محمد زئی میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث زیر حراست ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کینٹ قسمت خان نے ایک خفیہ اطلاع پر پولیس نفری کے ہمراہ پشاور بائی پاس روڈ پر نثار چوک میں ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کررکھی تھی کہ اس اثناء میں ایک سوزوکی پک اپ کو روک کر اسمیں سوار قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم وکیل خان ولد ظہورشاہ سکنہ اورکزئی حال شہیدہ بانڈہ کوہاٹ کو گرفتار کرلیا اور اسکے قبضے سے پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلی۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار اشتہاری مجرم نے2اگست 2019کوشہیدہ بانڈہ کوہاٹ میں رہائش پزیراورکزئی پولیس کے انسپکٹر امان اللہ کو فائرنگ کرکے قتل اور انکے دو بھائیوں سب انسپکٹر وحید اللہ اور بختیار کوزخمی کیا تھا اور وقوعہ کے بعد فرار ہوکر روپوش ہوگیا تھا۔زیر حراست اشتہاری مجرم تیزی سے ٹھکانے بدل کر خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں روپوش رہا جسکی گرفتاری کیلئے پولیس نے پے در پے انکے مختلف ٹھکانوں پر چھاپہ مار کاروائیوں کا بھی انعقاد کیا تاہم انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی میں باالآخر اسکی گرفتاری عمل میں لائی گئی جسے ضروری قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد تھانہ محمد ریاض شہید کی متعلقہ تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔اسی طرح گزشتہ روز کوہاٹ ہنگو روڈ پر محمد زئی کے علاقے میں معمولی تکرار پر دو متحارب گروپوں کے مابین رونما ہونیوالے مسلح تصادم کی اطلاع پر فی الفور کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او کینٹ قسمت خان بھاری پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں فریقین کے مابین جاری فائرنگ روکتے ہوئے پولیس نے دونوں فریقین کے7 مسلح ملزمان پشم گل اسکے دو بیٹوں سید محمد،وحید گل،مخالف فریق کے اصیل محمد،نور محمد پسران زرمست،تاج ملوک ولد خیال مست اور عامر ولد میر مست ساکنان محمدزئی کو گرفتار کرلیا اور انکے قبضے سے4عدد پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرلی۔پولیس نے فریقین کے مابین فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونیوالے دو راہگیروں ابو ہریرہ اور عامر ساکنان محمد زئی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا اور زیر حراست ملزمان کو تھانہ کینٹ منتقل کرکے پابند سلاسل کردیا اور انکے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت سے انکا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا اور انہیں مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کردیا گیا جنہوں نے ابتدائی پوچھ گچھ میں اعتراف جرم کرلیا ہے۔
202