پاک فوج نے ایک بار پھر بھارت کے نا پاک عزائم خاک میں ملاتے ہوئے پاکستان کی جاسوسی کے لئے بھیجا گیا ڈرون تباہ کر دیا۔
بھارت نے ایک بار پھر ایل اوسی کے سنکھ سیکٹر پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوارڈ کاپٹر پاکستانی حدود میں داخل کیا
جیسے ہی ڈرون نے بارڈرز پار کیا تو افواج پاکستان نے اڑا دیا۔
بھارتی فوج کا یہ اقدام اشتعال انگیز کارروائی ہے، بھارتی فوج مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔