185

پولیس اہلکار کا قتل

کوئٹہ نواں کلی کےقریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید۔
واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا
کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد پولیس اہلکار پر فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔
مقتول اہلکار بروری تھانے میں محرر تعینات تھا اور رات کو ڈیوٹی کے بعد گھر جا رہا تھا۔
جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت محمد موسیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں