238

حکومتی فیصلے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

حکومتی فیصلے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پاکستان آنے اور جانے والی بین الاقوامی پروازوں پر عارضی پابندی لگادی گئی، سی اے اے نوٹم

چار اپریل تک بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل رہینگی، نوٹم سی اے اے

فیصلہ کورونا وائرس کے پیش نظر ناگہانی صورتحال کے باعث کیا گیا ، سی اے اے نوٹم

فضائی آپریشن بحالی کے بعد پاکستان آنے والے مسافروں سے کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ درکار نہین ہوگی، سی اے اے

سفارتکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے، سی اے اے نوٹم

اسپیشل کارگو ایرکرافٹس بھی اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے، سی اے اے

سفارتکاروں اور اسپیشل کارگو عملے کو ہیلتھ ڈیکلریشن اور اسکریننگ کے مرحلے سے پاکستان کے ایرپورٹس پر گزرنا ہوگا، سی اے اے

سفارتکاروں میں اسکریننگ کے دوران کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر کورنٹاین کے لیے بھیجا جائے گا، سی اے اے نوٹم

سی اے اے کے ڈائریکٹر ایرٹرانسپورٹ ایرکموڈور عرفان صابر نے حکومتی منظوری کے بعد تحریری احکامات جاری کردیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں