عدالت کا فیصلہ حق اورسچ کی فتح ہے، شہباز شریف۔
لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عدالت کا فیصلہ حق اورسچ کی فتح ہے، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایک مرتبہ پھر ہر الزام میں سرخرو ہوں گے۔
لاہور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز میں ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جس پر سابق وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ عدالت کا فیصلہ حق اورسچ کی فتح ہے، اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ایک مرتبہ پھر ہم پر کرم فرمایا۔