183

آج مغربی ہواٸیں پاکستان میں داخل ہوں گی۔ 3 دن تک بارش اور برف باری کا امکان۔

آج مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، کل سے بارشیں و برفباری۔

اسلام آباد / لاہور: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں منگل سے جمعے تک پھر بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا باعث بننے والی مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 2 روز بعد پھر سرد ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے، کوئٹہ، پشاور، خضدار، قلات ڈویژن، کوہاٹ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں پرسوں سے 3 دن تک بارش کا امکان ہے جبکہ مری اور گلیات میں شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں