175

سہاۓ عزیز عہدے سے ہٹاۓ جانے کے بعد دوبارہ بحال۔

سہائے عزیزعہدے سے ہٹائے جانے کے تھوڑی دیربعد ہی دوبارہ ایس پی کلفٹن تعینات۔

کراچی: سہائے عزیزعہدے سے ہٹائے جانے کے تھوڑی دیربعد ہی دوبارہ ایس پی کلفٹن تعینات کردی گئیں۔
کراچی پولیس چیف ڈاکٹرامیر شیخ نے اے ایس پی سہائے عزیز کو ایس پی کلفٹن ساؤتھ زون کا اضافی چارج سونپے جانے سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا۔ سہائے عزیزکوعہدے سے ہٹائے جانے کے تھوڑی دیربعد ہی دوبارہ تعینات کردیا گیا تھا۔

اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلیشمنٹ اینڈ ٹریننگ سندھ آفتاب پٹھان کی جانب سے جاری حکم نامے میں اے ایس پی سہائے عزیز کو ایس پی کلفٹن کے عہدے سے ہٹا کر کراچی پولیس آفس (کے پی او) رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ان کی جگہ اے ایس پی محمد عمران مرزا کو ایس پی کلفٹن تعینات کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں