طبی بنیادوں پر نواز شریف کی درخواست ضمانت، میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز عدالت طلب
اسلام آباد: نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی ہے جب کہ عدالت نے میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل گراوٴنڈ پر سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی، اس موقع پر جس میں پنجاب حکومت کے اسپیشل میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایسے اسپتال میں رکھا جائے جہاں 24 گھنٹے اچھی طبی سہولیات میسر ہوں، نوازشریف کو دل کی شریانوں کا مرض لاحق ہے۔
اسپیشل میڈیکل بورڈ نے رپورٹ میں تجویز کیا کہ نوازشریف کے دل کے مرض کی وجہ سے ان کے پرانے معالج سے بھی مشورہ کیاجائے جب کہ بلڈ شوگر اور بلڈ چارٹ کو مینٹین رکھا جائے، انجکشنز کی تعداد میں 20 سے بڑھا کر 24 کردی گئی ہے۔ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں مریض کے لیے مستقل آرام تجویز کرتے ہوئے ٹیبلٹ کو بھی تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔