قرض واپس نہ کرنے پر دوستوں نے نوجوان کی جان لے لی۔
کراچی: دوستوں نے قرض واپس نہ کرنے والے نوجوان کو قتل کر دیا۔
ایس ایس پی کورنگی علی رضا نے پریس کانفرنس سے خطاب میں مزید بتایا کہ کورنگی اللہ والا ٹاؤن سے چند روز قبل پلاٹ سے 18 سالہ یاسین کی لاش ملی تھی ، پولیس نے تفتیش کے بعد مقتول کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید دو ملزمان کی تلاش جاری ہے ، ملزمان مقتول کے دوست ہی ہیں اور انھوں نے قتل سے قبل یاسین کو بدفعلی کا نشانہ بھی بنایا تھا۔
ایس ایس پی کورنگی نے مزید بتایا کہ مہران ٹاؤن سے ہی چند روز قبل بوری میں بند ایک لاش ملی تھی جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی تھی۔ ہم نے پولیس کے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈْپارٹمنٹ کے سوفٹ ویئر کے ذریعے فنگر پرنٹس لے کر اس کی شناخت کی تو مقتول کا نام ڈومینک مسیح معلوم ہوا۔