175

این ایچ بی او کی لیڈر شپ تقریب ایوارڈ شو۔

این ایچ بی او کی اسلام آباد میں لیڈر شپ ایوارڈشو تقریب۔
میاں چنوں کی ایس اے چوہدری کو بہترین اور اعلی کارگردگی پر ایوارڈز سے نوازا گیا
ہیر کلر پر ڈاکٹر ناہید غوث نےخصوصی لیکچر دیا
بچیوں کا ہنر سیکھنا ضروری ہے‘ ایس اے چوہدری
ترقی میں ہنر مند خواتین کا کردار نہایت اہم ہے‘ غلام علی انجم ۔۔۔۔۔
تفصیل کے مطابق پاکستان کی رجسٹرڈ تنظیم نیشنل ہیئر ڈریسرز اینڈ بیوٹیشن آرگنائزیشن (این ایچ بی او) کی لیڈر شپ ایوارڈ شو تقریب 24جنوری بروزجمعرات ڈریم لینڈ ہوٹل اسلام آباد میں ہوئی جس میں پاکستان اور بیرون ممالک سے این ایچ بی او کے عہدے داروں اور ممبران کے ساتھ ہیئر ڈریسرز، بیوٹیشن ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ایکسپرٹ، کوالیفائیڈ بیوٹیشنز کو مختلف سیمیناروں میں بہترین اور اعلی گارگردگی پراین ایچ بی او کے چیئرمین غلام علی انجم وائس چیئرمین ملک جاوید میڈیم سیما میڈیم نزہت ودیگر نے میاں چنوں کی رہائشی اور این ایچ بی او کی کوآرڈی نیٹر ایس اے چوہدری و دیگر کو ایواڈز سے دیا اس موقع پر ہیئر ڈریسرز اور بیوٹیشن کو ہیر کلر پر خصوصی لیکچر ایزی کلر کی ایکسپرٹ ڈاکٹر ناہید غوث نے دیا اس موقع پر میڈم ایس اے چوہدری نے این ایچ بی او کے چیئرمین غلام علی انجم عہدے داران وممبران ودیگرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور جذبہ سے کام کرنے والے کو اس کا پھل ضرور ملتا ہے آج کے اس مہنگائی کے دور میں بچیوں کا تعلیم کے ساتھ ہنر سیکھنا بھی بہت ضروری ہے تا کہ وہ کسی کی محتاج نہ ہوں۔ این ایچ بی او کے چیئرمین غلام علی انجم وائس چیئرمین ملک جاوید میڈیم سیما میڈیم نزہت نے کہا کہ ہمارا ادارہ محنت سے کام کرنے والوں کی عزت اور ان کی ہر ممکن سپورٹ کرتا ہے تعلیم یافتہ اور ہنر مند خواتین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں