حکومتی اتحاد میں دراڑیں؛ وزیراعلیٰ پنجاب ق لیگ کے تحفظات دور کرنے میں ناکام۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مسلم لیگ ق کے تحفظات دور کرنے میں ناکام ہوگئے اور اب انہوں نے اپنی اتحادی جماعت کے تحفظات اور مطالبات کو وزیراعظم عمران خان کے پاس لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی گزشتہ شب ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ چوہدری پرویز الہی نے عثمان بزدار سے شکوہ کیا کہ آپ اور آپ کی قیادت سے اتحاد کے جو معاملات طے ہوئے تھے ان پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا، یہ بھی طے ہوا تھا کہ مرکز اور پنجاب میں ق لیگ کو دو دو وزارتیں ملیں گی لیکن ایسا نہ ہوا۔