218

ایم این اے افضل کھوکھر سپریم کورٹ سے گرفتار۔

زمینوں پر قبضہ؛ (ن) لیگی ایم این اے افضل کھوکھر سپریم کورٹ سے گرفتار۔

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی افضل ندیم کھوکھر کو اراضی پر قبضے کے مقدمے میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے گرفتار کرلیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی افضل ندیم کھوکھر اور رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کے خلاف زمینوں پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے مکالمے کے دوران ریمارکس دیئے کہ تم نے پٹواریوں کو ساتھ ملا کر لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا، پہلے زمینوں پر قبضہ کیا بعد میں کنسولیڈیشن کروا لی، بیواؤں اور یتیموں کی زمینیں ہڑپ کر گئے، آپ لوگ اپنے علاقے کے بادشاہ بنے ہوئے تھے آپ کے خلاف لوگ عدالت جانے سے ڈرتے تھے، آج تک جو کرتے رہے اس پر خدا کا خوف نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں