212

*انسان چاند پر پہنچ گیا لیکن ہم مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکے، وزیراعظم*
شکرگڑھ(ایس ایم ایس) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انسان چاند پر پہنچ گیا لیکن ہم مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکے جب کہ ہمیں ماضی کی زنجیروں کو توڑ کر آگے بڑھنا ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا، تقریب میں *آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،* وزیرخارجہ *شاہ محمود قریشی*، بھارتی پنجاب کے صوبائی وزیر نوجوت سنگھ سدھو اور وفاقی وزرا سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت نے شرکت کی۔
*شکرگڑھ میڈیاسروس* کی نیوز مانیٹرنگ ٹیم کے مطابق
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم *عمران خان* نے تمام سکھ برادری کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے ہر چہرے پر خوشی دیکھ رہا ہوں، اگلے سال جب سکھ برادری *باباجی گرونانک* کے جنم دن پر یہاں آئے گی تو انہیں تمام تر سہولیات مہیا کی جائیں گی اور یہ *درباصاحب کرتارپور* انہیں بہتر انداز میں ملے گا اس پُروقار تقریب کےانعقاد کےموقع پر *دربارصاحب کرتارپور* کےاردگردسیکورٹی کےسخت ترین انتظامات کئیےگےتھے *شکرگڑھ نارووال* کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کومکمل طورپر سیل کیاگیاتھا۔تقریب میں *گوجرانوالہ نارووال اورشکرگڑھ* سےتعلق رکھنےوالےالیکٹرونک وپرنٹ میڈیاکےنمائیدگان بھی کثیرتعدادمیں *شریک تقریب* ہوئےاس موقع پر چیف آف آرمی *جنرل قمرباجوہ* نے شرکائےتقریب سے ہاتھ بھی ملایا۔د

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں