135

معروف مذہبی اسکالر محمد علی مرزا پر قاتلانہ حملہ حملہ آور گرفتار۔تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ خبر شامل کرتے ہیں جہلم سے ہمارے جنرل مینجر عارف محمود قریشی کے مطابق

معروف مذہبی اسکالر محمد علی مرزا پر قاتلانہ حملہ
حملہ آور گرفتار۔تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ خبر شامل کرتے ہیں جہلم سے

ہمارے جنرل مینجر عارف محمود قریشی کے مطابق

تفصیلات کے مطابق جہلم معروف مذہبی اسکالر محمد علی مرزا پر ایک شخص نے قاتلانہ حملے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

باوسوخ ذرائع کے مطابق واقعہ فوٹو سیشن کے دوران پیش آیا جب ایک شخص نے نعرہ لگا کر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی گارڈز نے فوری طور پر حملہ آور کو قابو کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے وقت اکیڈمی کی سیکیورٹی پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی، جس نے ملزم کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔حملے میں محمد علی مرزا محفوظ رہے اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں