حب :: کینڈی لینڈ ون فیکٹری کا ملازم نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
حب: شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ کینڈی لینڈ ون فیکٹری کا ملازم غلام عباس اس وقت گولیوں کا نشانہ بن گیا جب وہ اپنی شفٹ والی بس میں سوار تھا۔ نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کر کے غلام عباس کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا اور بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ مقتول کی لاش ضروری کارروائی کے بعد جام غلام قادر سول اسپتال حب منتقل کر دی گئی۔
ایس ایچ او ہائیٹ محمد امین ساسولی اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے، شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان
کی تلاش شروع کر دی