یومِ صحافت: مثبت صحافت کی ترجمانی اور میاں محمد منشاء کی عوامی خدمات ہر سال 3 مئی کو دنیا بھر میں یومِ صحافت منایا جاتا ہے۔ یہ دن صحافت کی آزادی، صحافیوں کی قربانیوں اور میڈیا کی سماجی ذمہ داریوں کو اجاگر کرنے کا دن ہے۔ اس دن کا مقصد محض آزادیٔ اظہار کا جشن منانا نہیں، بلکہ ان اداروں اور شخصیات کی خدمات کو سراہنا بھی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاری کیے گئے پرمٹ پر سرکاری فیس انتہائی کم لکھی جاتی ہے، جبکہ درپردہ افسران لاکھوں روپے کی غیرقانونی کمائی کرتے ہیں۔ اس عمل سے نہ صرف قیمتی جنگلات کا نقصان ہو رہا ہے بلکہ قومی خزانے کو بھی شدید مالی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف لسبیلہ بلکہ مجموعی طور پر پورے ملک کے لیے ایک سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے ماحول میں آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں موسمیاتی تبدیلیاں اور قدرتی آفات میں اضافہ متوقع ہے۔ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی عوامی صحت کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے۔

جب کبھی بھی وطن عزیز کو خطرہ درپیش ہوتا ہے، تو ایک طاقت ور دیوار بن کر جو ادارے ہمارے سامنے آ کھڑے ہوتے ہیں، وہ ہمارے دفاعی ادارے ہیں — پاک فوج، پاک بحریہ، پاک فضائیہ، رینجرز، ایف سی، آئی ایس آئی، اور دیگر سیکیورٹی ادارے جو دن رات اس مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر ڈٹے ہوتے ہیں

فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کی رشوت خوری، تاجر انصاف کے منتظر ڈی جی آنٹی کرپشن کو درخواست دائر کراچی (بیورو رپوٹ) شہر قائد میں سندھ فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کی مبینہ رشوت خوری کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ مقامی تاجر محمد اسلم ولد فیروز خان نے ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی کو درخواست دے دی متاثرہ شخص نے بتایا کہ میری دودھ دہی کی دوکان پر چھاپہ

*پاک بحریہ کی مشق ’امن 25‘ کے آخری روز آرمی چیف کی شرکت، بحیرہ عرب میں سلامی دی گئی* کراچی میں پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کے خوبصورت ساحلی علاقے میں نویں کثیر القومی میری ٹائم مشق ’امن 25‘ کا اختتام ہوگیا، امن مشق کے آخری روز آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مشقوں کا جائزہ لیا

بھارتی مظالم اور بڑھتی ہندو انتہا پسندی سے کشمیریوں کا عزم آزادی مضبوط ہو رہا ہے، جنرل عاصم منیر* یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مظفر آباد کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے، بھارتی مظالم اور بڑھتی ہندو انتہا پسندی سے کشمیریوں کا عزم آزادی مضبوط ہو رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی، انہوں نے آزادی کشمیر اور دفاع وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔