177

فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کی رشوت خوری، تاجر انصاف کے منتظر ڈی جی آنٹی کرپشن کو درخواست دائر کراچی (بیورو رپوٹ) شہر قائد میں سندھ فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کی مبینہ رشوت خوری کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ مقامی تاجر محمد اسلم ولد فیروز خان نے ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی کو درخواست دے دی متاثرہ شخص نے بتایا کہ میری دودھ دہی کی دوکان پر چھاپہ

فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کی رشوت خوری، تاجر انصاف کے منتظر
ڈی جی آنٹی کرپشن کو درخواست دائر

کراچی (بیورو رپوٹ) شہر قائد میں سندھ فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کی مبینہ رشوت خوری کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ مقامی تاجر محمد اسلم ولد فیروز خان نے ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی کو درخواست دے دی متاثرہ شخص نے بتایا کہ میری دودھ دہی کی دوکان پر چھاپہ مار کر انہیں بلا وجہ ہراساں کیا گیا اور بھاری رشوت طلب کی گئی۔

درخواست کے مطابق، 15 مارچ کورات 1 بجے سندھ فوڈ اتھارٹی کے اہلکار ان کے دوکان پر پر پہنچے اور مختلف بے بنیاد اعتراضات لگا کر دکان بند کرنے کی دھمکی دی۔ اہلکاروں نے 60 ہزار روپے رشوت طلب کی اور انکار پر سخت کارروائی کی وارننگ دی۔ بعد ازاں، 1:30 بجے دوبارہ آکر زبردستی رقم وصول کی اور چلے گئے۔

متاثرہ تاجر نے کہا ہے کہ اگر کوئی غیر معیاری کھانے یا ناقص اشیاء فروخت کر رہا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، مگر فوڈ اتھارٹی کے بعض اہلکار قانون کی آڑ میں صرف پیسے بٹورنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث افسران مہدی نامی شخص کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ دیگر تاجروں کو بھی بلاوجہ ہراساں ہونے سے بچایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں