“یہ صرف ایک تحریر نہیں، ایک سلام ہے اُن بہادروں کے نام جو سندھ پولیس کی وردی پہن کر دن رات ہماری حفاظت کرتے ہیں۔ وہ سپاہی جو خطرے میں بھی ڈٹا رہتا ہے، جو ماں، بیوی اور بچوں کو چھوڑ کر صرف اپنے فرض کو ترجیح دیتا ہے، وہ ہمارا اصل ہیرو ہے۔ میں، میاں محمد منشاء، اپنی صحافت کے ذریعے اُس قربانی، وفاداری اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ تم اکیلے نہیں ہو، تم پر فخر ہے۔ یہ قوم تمہیں سلام کرتی ہے، اور میں تمہاری کہانی دنیا تک پہنچاتا رہوں گا۔”

جب کبھی بھی وطن عزیز کو خطرہ درپیش ہوتا ہے، تو ایک طاقت ور دیوار بن کر جو ادارے ہمارے سامنے آ کھڑے ہوتے ہیں، وہ ہمارے دفاعی ادارے ہیں — پاک فوج، پاک بحریہ، پاک فضائیہ، رینجرز، ایف سی، آئی ایس آئی، اور دیگر سیکیورٹی ادارے جو دن رات اس مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر ڈٹے ہوتے ہیں

9 نومبر شاعر مشرق، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے ایک تازہ بیان میں فرمایا کہ “علامہ محمد اقبال لاہوری برصغیر اور عالم اسلام کی ایک جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ مزید فرماتے ہیں: “اگر ہم فقط یہ کہنے پر اکتفا کریں کہ اقبال ایک فلسفی ہے یا ایک عالم ہے تو پھر اس کا حق ادا نہیں کیا۔