برکنگ نیوز رپورٹ ریحانہ پروین کرائم رپورٹر ڈسٹرکٹ قصور پتوکی میں مہنگائی کا جن بے قابو عوام پریشان سرکاری نرخنامہ نمایاں آویزاں ہونے کے باوجود گاہکوں سے من ریٹ وصول کرنے لگے دال چنا 150روپے کلو کالاچنا150روپے کلو دال ماش 250روپے کلو دال مونگی کی قیمت 260روپے کلو اور اوپر شہر بھر میں آٹے کی مصنوعی قلت سے عوام دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور گوداموں میں پڑا آٹا عوام مہنگے داموں خریدنے پر مجبور 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 550تک پہنچ گئی غریب اور مجبور عوام کا پتوکی کے بے حس اور ظالم تاجر فائدہ اٹھانے لگے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کا ڈپٹی کمشنر قصور اور اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سے ان ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ عوام دو وقت کی روٹی سکون سے کھا سکے

انٹر نیٹ پر فیس بک کی دوستی کا کمال،جرمن لڑکی نے بوریوالہ کے نوجوان سے دو سال قبل دوستی کی اورآخر دوستی نے ایک نیا رنگ جما دیا،جرمن لڑکی نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اور نوجوان کے اخلاق کی وجہ سے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا.جرمنی کے شہر ہینوور سے تعلق رکھنے والی لڑکی بورے والا کی مجاہد کانونی کے رہائشی نوجوان سے شادی کرنے پاکستان پہنچ گئی.جرمنی لڑکی تانیہ ہیلر نے پاکستان پہنچ کر سب سے پہلے اسلام قبول کیا.اور اس کا نیا نام تانیہ جاوہد رکھا گیا ہے.تانیہ نے بتایا کہ جاوید اقبال سے دو سال قبل دوستی ہوئی تھی جو اب رشتہ ازدواج میں تبدیل ہو گئی ہے.انہوں اسلام قبول کرنے پر خوشی کا اظہار

بہاولنگر میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ماحولیات کے اسسٹنٹ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا فیلڈ اسسٹنٹ آصف نے پٹرول ایجنسی کے این اوسی کیلئے شہری سے رشوت مانگی تھی شہری کی درخواست پر اینٹی کرپشن کے آفیسر نے کارروائی کرتے ہوئے رشوت کی رقم 25 ھزار سمیت محکمہ ماحولیات کے اسسٹنٹ آصف کو گرفتار کرلیا ،