710

بریکینگ نیوز سیلاب متاثرہ افراد کی امداد کرنا ہر انسان کا فرض ہے ۔ مصیبت کی اس گھڑی میں بےبس انسانوں کی جملہ ضروریات پوری کرنا حکومت اور مخیر حضرات کا فرض بنتا ہے ڈاکٹر ارشاد

سیلاب متاثرہ افراد کی امداد کرنا ہر انسان کا فرض ہے ۔
مصیبت کی اس گھڑی میں بےبس انسانوں کی جملہ ضروریات پوری کرنا حکومت اور مخیر حضرات کا فرض بنتا ہے ڈاکٹر ارشاد تنیو دینہ ۔
تفصیلات کے مطابق درد دل رکھنے والے ڈاکٹر ارشاد تنیو اپنے بھائیوں کی امداد کے لیے مورخہ 28/11 نوشہرو فیروز سندھ گئے اور فرائضِ کی ادائیگی کے بعد مورخہ 12/12 دینہ واپس آگئے ڈاکٹر ارشاد نے دوستوں کے تعاون سے سیلاب متاثرین کی خوبصورت انداز میں امداد کی اس حوالے سے ڈاکٹر کمیونٹی جہلم اور تارکین وطن جہلم کا ذکر انتہائی خصوصی اہمیت کا حامل ہے موجودہ موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے گرم کپڑے کمبل چادر جیکٹ مستحق لوگوں میں تقسیم کی گئی اسی طرح سکول کے بچوں کو معیاری شوز دیے گئے مجموعی طور پر تقریباً چار سو افراد کی امداد کی ۔۔۔ڈاکٹر ارشاد نے وہاں چار فری میڈیکل کیمپ لگائےجس میں قابل ذکر کنڈو خان
۔۔ ہاشم سولنگی ۔۔۔علی شیر بروئی۔۔کھوڈ حافظ محمد یعقوب فری میڈیکل کیمپ تھے تمام اقسام کی میڈیسن انجکشن متاثرہ لوگوں کو مفت دیے گئے اور حسبِ ضرورت ان کا چک اپ بھی کیا گیا مزید برآں ایسے سفید پوش انسان جو امداد کے لیے ہاتھ نہیں پھیلا سکتے تھے ان کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ہزاروں روپے کی امداد کی ۔۔۔۔
بقول ڈاکٹر ارشاد متاثرہ افراد کھلے آسمان بےبسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اس وقت بھی ان کے چاروں طرف پانی کھڑا ہے کھانے پینے کی اشیاء سے محروم ہیں خواتین اور بچے بڑی تعداد میں بیماری کا شکار ہو چکے ہیں مخییر حضرات کا فرض بنتا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کی امداد کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں