گوجرانوالہ ) راجہ نادر محمود
ڈپٹی بیورو چیف
آئی جی پی اسپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز (IGP Special Initiative Police Stations)
میں تعینات وکٹم سپورٹ (Victim Support)آفیسرز کیلئے RPO آفس گوجرانوالہ میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔ ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ریاض نزیر گاڑا اور ماہر نفسیات و موٹیویشنل اسپیکر یاسر عرفات نے
شرکاء کو لیکچر دیتے ہوئے مختلف انسانی رویوں،جذبات اور احساسات کے بارے میں آگاہ کیا۔بالخصوص تھانہ میں فریاد لیکر آنے والے دکھی،پریشان حال اور غیر محفوظ افراد کی فی الفور ر دادرسی اور انہیں تحفظ کا احساس دلانے کیلئے ممکنہ طریقوں اور اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔تاکہ متاثرہ شخص کو ڈپریشن اور ذہنی دباؤ سے نکالنے اوران کی بروقت کونسلنگ کے لیے تمام تر جدید تحقیق اور ریسرچ سے استفادہ کیا جاسکے۔
220