گوجرانوالہ ) راجہ نادر محمود
ڈپٹی بیوروچیف
گوجرانوالہ کا اعزاز
سکائوٹنگ کی ہسٹری میں پہلی بار گھوڑا گلی مری کی بجائے ایجوکیٹرز سکول سول لائنز کیمپس واقع سیشن کورٹ روڈ گوجرانوالہب میں 7 روزہ سکائوٹ لیڈر شپ کورس منعقد ہوا۔ جس میں 40 سکول مالکان، پرنسپل حضرات اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔
اختتامی تقریب میں صوبائی سیکرٹری “پاکستان بوائےاسکاوٹس ایسوسی ایشن حکومت پنجاب” جناب طارق قریشی صاحب اور جناب ابتسام الاسد خاں پرنسپل ایجوکیٹرز سکول سول لائنز کیمپس نے شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔
ایجوکیٹرز سکول سول لائنز کیمپس گوجرانوالہ کا ایک معیاری تعلیمی ادارہ ہے جو کہ تعلیمی میدان میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور ہم نصابی سرگرمیوں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا رہا ہے۔ ایجوکیٹرز سکول سول لائینز کیمپس کے 3 طالبعلم آئرلینڈ یورپین جمبوری جو کہ یورپ میں منعقد ہو رہی ہے، اس میں سکول کی طرف سے پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔