187

بریکینگ نیوز چکوال چوآ سیدن شاہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں اینٹی ڈینگی سیمینار کا انعقاد۔ اساتذہ سمیت معززین علاقہ کی شرکت چوآ سیدن شاہ چوآ سیدن شاہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بوائز میں ڈینگی آگاہی مہم کا

چوآ سیدن شاہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں اینٹی ڈینگی سیمینار کا انعقاد۔ اساتذہ سمیت معززین علاقہ کی شرکت
چوآ سیدن شاہ چوآ سیدن شاہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بوائز میں ڈینگی آگاہی مہم کا انعقاد زیر نگرانی پرنسپل شاہد اقبال،ڈپٹی ڈی ای او مہر سہیل کیاگیا۔ جس میں سکول سٹاف رب نواز،، راجہ انوار الحق،، ملک صابر، عبداللہ عابد، شفقت الہیٰ، لیاقت منیر کنول، محمد سدھیر، سمیت علاقہ معززین نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ اس دوران مقرررین نے ڈینگی وائرس سے بچا ؤ کے بارے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے گھروں اور تمام جگہوں کو صاف ستھرا رکھیں اور کہیں بھی پانی جمع نہ ہونے دیں لان میں لگے پودوں اور گملوں میں پانی نہ رکھیں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بچنے کے لیے پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں گھروں اور دفاتر میں کھڑکیوں کو بند رکھیں۔ سیمینار سے دیگر سٹاف ممبران نے بھی ڈینگی سے بچاو بارے بریفنگ دی بعد ازاں پرنسپل کالج کی قیادت میں واک بھی کی گئی۔ بیورو چیف خاور شہزار چکوال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں