178

بریکینگ نیوز چکوال راولپنڈی ٹریفک پولیس اور پیٹرولنگ ہائی وے پولیس کا ون ڈسٹرکٹ ون روڈ آگاہی مہم جاری پہلے مرحلے میں وارننگ اور دوسرے مرحلے میں چالان دیے جائیں گے۔ ڈی ایس پی جنید محسن راولپنڈی(راجہ شہزاد سے )راولپنڈی ٹریفک پولیس نے پیٹرولنگ

راولپنڈی ٹریفک پولیس اور پیٹرولنگ ہائی وے پولیس کا ون ڈسٹرکٹ ون روڈ آگاہی مہم جاری
پہلے مرحلے میں وارننگ اور دوسرے مرحلے میں چالان دیے جائیں گے۔ ڈی ایس پی جنید محسن
راولپنڈی(راجہ شہزاد سے )راولپنڈی ٹریفک پولیس نے پیٹرولنگ ہائی وے پولیس کے ساتھ مل کر مندرہ چکوال روڈ پر ون ڈسٹرکٹ ون روڈ منصوبے کے تحت آگاہی مہم جاری ہے۔ جہاںڈی ایس پی ٹریفک رورل جنید محسن اوانسپکٹر ملک غفار نے پیٹرولنگ پولیس کے ساتھ مل کر روڈ یوزرز کو ٹریفک سائین ،ٹریفک خلاف کی ورزیوں اور حادثات سے روک تھام کے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک رورل جنید محسن کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں روڈ یوزرز کو ٹریفک اور ڈرائیونگ سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی، جبکہ 15ستمبر کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے جائیں گے اور سنگین خلاف ورزی پر ایف آئی آربھی درج کروائی جائیں گیں۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی مندرہ چکوال روڈ پر پیٹرولنگ ہائی وے پولیس کے ساتھ مل کر روزانہ کی بنیاد پر سپیڈ کیمرہ نصب کرے گی جو کہ روز مرہ حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی روک تھام کے لیے تیز رفتاری، بغیر ہیلمٹ، کم عمر ڈرائیور ،اوور لوڈنگ کے خلاف بھرپور کاروائی کریں گے۔ڈی ایس پی رورل کا مزید کہنا تھا کہ شہری بھی ذمہ داری کا مظاہر کریں اور قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔بیورو چیف خاور شہزاد چکوال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں