چکوال ( ملک عظمت حیات سے) چکوال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) چکوال اشعر اقبال نے آج سبزی و فروٹ منڈی چکوال کا دورہ کر کے سبزیوں و پھلوں کی بولیوں کے عمل اور تھوک قیمتوں کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کے جائزے کا مقصد مارکیٹوں میں سستی اشیاء خورونوش کی فراہمی ہے تاکہ تمام سرکاری نرخوں پرفراہم اشیاء خور ونوش کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے ۔
188