223

بریکینگ نیوز چکوال ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی کی ہدایات پر اے ڈی سی آر مصور خان نیازی اور اے ڈی سی ایف اینڈ پی اشعر اقبال نے ضلع میں جاری ترقیاتی عمل کے جائزہ کے لئے اجلاس منعقد

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی کی ہدایات پر اے ڈی سی آر مصور خان نیازی اور اے ڈی سی ایف اینڈ پی اشعر اقبال نے ضلع میں جاری ترقیاتی عمل کے جائزہ کے لئے اجلاس منعقد کیا جس میں تعمیراتی اور دیگر انتظامی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری سکیموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے اے ڈی سی آر اور اے ڈی سی ایف اینڈ پی نےتعمیراتی محکموں کے سربراہان کو تاکید کی کہ موصولہ ترقیاتی فنڈز سے بر وقت استفادہ کیا جائے اور سکیموں کے مقررہ معیار تعمیر کی کامل پیروی کی جائے۔ انہوں نے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر حسبِ منشاء عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ترقیاتی عمل کی تکمیل ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی کی مقرر کردہ ٹائم لائن کے اندر یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو ترقیاتی وسائل کا نعم البدل بلا تاخیر میسر آ سکے ۔ اجلاس میں ہائی ویز، بلڈنگز سیکٹرز، ایل آر ایم آئی ایس، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، سمال ڈیمز، سپورٹس، سیپ ون،سیپ ٹو، پنجاب میونسپل سروسز پروگرام اور دیگر شعبوں کی ترقیاتی سکیموں پر کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں