اوتھل: محکمہ تعلیم کی زمین پرقبضے کے خلاف جی ٹی اے لسبیلہ کا احتجاج،لسبیلہ بھرسے سینکڑوں اساتذہ نے شرکت،کی احتجاجی ریلی نکالی ،شرکاء کی قبضہ مافیا کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور تحصیلدار اوتھل کے جی ٹی اے کے رہنماؤں سے مذاکرات کیے سرکاری زمینوں پر کسی کو قبضہ کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی اساتذہ کو یقین دہانی کرائ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس سے منسلک محکمہ تعلیم کی زمین پر قبضہ مافیا کی جانب سے قبضہ کئے جانے کیخلاف گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن لسبیلہ کی جانب سے ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ضلع بھر سے سینکڑوں اساتذہ نے شرکت کی ریلی کی قیادت جی ٹی اے لسبیلہ کے صدر عبدالعزیز رونجھو،چیئرمین محمد بخش لاسی،جنرل سیکرٹری عبدالواحدسومرو کررہے تھے ریلی محکمہ تعلیم اوتھل کے دفتر سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے اور قبضہ مافیا کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے اور مین قومی شاہراہ کا گشت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے دفترپہنچے جہاں پر ریلی نے ایک بہت بڑے جلسے کی شکل اختیارکرلی
218