191

بریکینگ نیوز آج خضدار کوشک ندی میں ایک معصوم بچی کی لاوارث لاش ملنے اطلاع ملی بحثیت صحافی موقع پر پہنچ کر انتظامیہ کو اطلاع دیا لیویز فورس فوراََ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔لیویز فورس نے پولیس کو کال کی پولیس نے یہ

*بندغ تو بازے مگہ بندغی اف*
آج خضدار کوشک ندی میں ایک معصوم بچی کی لاوارث لاش ملنے اطلاع ملی بحثیت صحافی موقع پر پہنچ کر انتظامیہ کو اطلاع دیا
لیویز فورس فوراََ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔لیویز فورس نے پولیس کو کال کی پولیس نے یہ کہہ کر جان خلاصی کی میونسپل کارپوریشن کو اطلاع دیں ۔
ایدھی سینٹر کو اطلاع گئی ایدھی سینٹر سے جواب ملا پولیس کو اطلاع دیں بغیر پولیس کے ہم نہی آسکتے ہیں ۔
میں لاش کے ساتھ تقریباً ایک گھنٹے تک ندی میں بیٹھا رہا مگر کوئی اِس معصوم بچی کی لاش کو دفنانے یا اپنے تحویل میں لینے کو تیار نہ تھی ۔
بلاآخر مایوس ہوکر *النور فاونڈیشن کے چیئرمین بابا شفیق* کو کال کیا بابا شفیق فوراََ کوشک ندی پہنچ گیا اور معصوم بچی کی لاش جو کہ گل سڑ چکی تھی اُس کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا اور النور فاونڈیشن کے رضاکاروں کے ساتھ ملکر غسل کفن کا بندوبست کیا اور خضدار کے مقامی قبرستان میں امانتا دفنایا ۔۔

زرائع کے مطابق کل اس بچی کی لاش کو کہی افراد نے دیکھا تھا مگر کسی نے انسانیت کی خاطر اس معصوم بچی کی لاش کو نہی اُٹھایا ۔
اور
دوسری اہم پہلو یہ ہے اس بچی کی کفن دفن کی زمہ داری جن اداروں پر تھی اُن اداروں نے اپنی زمہ داریاں کیوں پوری نہیں کی ۔
اسٹیج پر آکر انسانیت کی بھاشن جھاڑنے والوں کے خودغرضی ظاہر کرنے کے لئے یہ واقعہ کافی ہے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں