251

بریکینگ نیوز روہڑی(نمائندہ ) ایس ایس پی سکھر کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری کندھراپولیس نے مفروراشتہاری سمیت3ملزمان گرفتار روہڑی

روہڑی(نمائندہ )
ایس ایس پی سکھر کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری کندھراپولیس نے مفروراشتہاری سمیت3ملزمان گرفتار روہڑی پولیس کی جانب سے پولیس مقابلوں سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیادبر پولیس نے بھی اسلحے سمیت ایک ملزم کو گرفتار کیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی ہدایت پر ضلع بھر کی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے روہڑی کے نواحی علاقے کندھرا پولیس کی جانب سے چھاپہ مارکاروائیوں کے دوران مفرور اشتہاری سمیت تین ملزمان علی بخش جویو،سکندر شیخ اور جمیل کو گرفتار کرلیا دوسری جانب روہڑی تھانہ پولیس نے چھاپہ مارکاروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزم ایازجامڑو کو گرفتار کرلیا ہے اسی طرح روہڑی کے علاقے دبر تھانہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالشکور جاگیرانی کوگرفتار کرلیا ہے اور ملزم کے قبضے سے بغیر لائنسس اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ رپورٹ خان عبد المجید خان روہڑی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں