200

بریکینگ نیوز پاک ریڈ کریسنٹ ٹیچنگ ہسپتال دینا ناتھ کی علاج معالجہ کی آڑ میں لوٹ مار ایمر جنسی کی 20 روپے کی پرچی فیس 80 روپے اور آؤٹ ڈور کی پرچی فیس 10 روپے کی

پاک ریڈ کریسنٹ ٹیچنگ ہسپتال دینا ناتھ کی علاج معالجہ کی آڑ میں لوٹ مار
ایمر جنسی کی 20 روپے کی پرچی فیس 80 روپے اور آؤٹ ڈور کی پرچی فیس 10 روپے کی بجائے 40 روپے وصول کرنے لگے
ہسپتال کے اندر میڈیکل سٹور اور لیبارٹری کی ملی بھگت سے ہسپتال انتظامیہ دونوں ہاتھوں سے مال بنا رہے ہیں.
تفصیلات کے مطابق پاک ریڈ کریسنٹ ٹیچنگ ہسپتال دیناناتھ ملتان روڈ پھولنگر میں گزشتہ روز شہری 6 سالہ بچی کا چیک اپ کروانے ایمرجنسی وارڈ میں لے گیا، اور گارڈ سے لے کر پارکنگ تک اور پھر ایمرجنسی میں 20 والی پرچی 80 روپے کی پرچی فیس ادا کی اس کے بعد ایمر جنسی میں مریض کی چیک اپ فیس 200 روپے ادا کی. ڈاکٹرز نے ادویات لکھ دی اور ہدایات کی کہ ہسپتال کے اندر میڈیکل سٹور سے لے کر آنا اور سٹی سکین کی بھی ہدایت کی جو مریض کے لواحقین نے سٹی سکین کروانے سے انکار کر دیا. شہری کا مزید کہنا تھا کہ میری بچی بالکل اپنے ہوش و ہواس میں تھی اور ڈاکٹر کمیشن کے چکر میں ایسے مختلف ٹیسٹ لکھ دیتے ہیں جو مریض کو ضرورت بھی نہیں لوتی. ایک اور شہری نے ہسپتال انتظامیہ کا پول کھولا کہ چھٹی والے دن ایمرجنسی وارڈ کی فیس ڈبل ہیں. اس سلسلے میں جب ہم نے پاک ریڈ کریسنٹ ٹیچنگ ہسپتال دیناناتھ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ میں رابطہ کیا تو متعلقہ آدمی سیٹ پر نہیں ہے کہہ کر ٹال دیا، ہسپتال میں موجود مریضوں کے لواحقین کا مزید کہنا ہے پارکنگ فیس موٹر سائیکل 20 روپے، رکشہ 30 روپے اور گاڑی 40 روپے وصول کر رہے ہیں، ہسپتال کے گارڈ 100 روپے وصول کرتے ہیں پھر آزادانہ طور پر آ جا سکتے ہیں اگر نہ دیں تو بدتمیزی اور جاہلانہ گفتگو کرتے ہیں ایک شہری نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر درخواست بھی درج کروا دی ہے، مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے پارکنگ ختم کی جائے ایمر جنسی فیس 10 روپے کی جائے اور اس حوالے سے اعلی حکام ایک سال کا آڈٹ کروائیں ہسپتال انتظامیہ کے خلاف انکوائری کروا کر سزا دی جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں