کوٹلی ستیاں (ظاہر ستی) باغی گروپ کوٹلی ستیاں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی میں بھرپور حصہ لے گا ۔ فیصل ستّی باغی
ہر یونین کونسل سے حقیقی نظریاتی کارکنان پارٹی کو منظم کرنے کہ لیے عملی طور پر میدان میں لائے جائیں گے
تحصیل کی تنظیم میں ہر یونین کونسل اور ٹی ایم سی سے مساوی نمائندے سامنے لائے جائیں گے ماضی میں پارٹی کہ نمائندگی سے محروم رہنے والی یونین کونسلز سے کارکنان کو ترجیح بنیادوں پر نامزدگی کیے سامنے لائے جائیں گے
نظریاتی کارکنان کی مایوسی کو دور کرنے کہ لیے ضروری کہ ایسے کارکنان کو تحصیل اور یونین کونسلز کی زمہ داریاں سونپی جائیں جو کارکنان اور پارٹی کہ مسائل اور ضروریات سے آگاہ ہوں جن کو یہ انداز ہو کہ کارکن پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں پارٹی کہ جسم میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار کارکن ادا کرتا ہے کوٹلی ستیاں میں پارٹی کی تنظیم میں ایسے لوگوں کو نمائندگی دی جائے جو پارٹی کو منظم کرنے کی اہلیت رکھنے کہ ساتھ ساتھ علاقائی حقوق کی جدوجہد کے جذبے سے بھی سرشار ہوں اور عملی طور پر کارکنان کو متحرک کر کہ پارٹی قیادت کہ لیے ہمہ وقت ایک جانثار فورس تیار رکھیں جو ہر مشکل اور اچھے وقت میں پارٹی کہ لیے ہر قربانی دینے کہ لیے تیار ہوں اور ہر کارکن کو تحفظ اور عزت دینا تنظیمی عہدیدار اپنا فرائض منصبی سمجھتا ہو
بدقسمتی سے تحصیل کوٹلی ستیاں کہ کارکنان کو ماضی میں ہر حوالے سے محروم رکھا گیا تنظیم کا کبھی عملی کردار اور وجود نظر نہیں آیا لیبر ونگ یوتھ ونگ اور ایم ایس ایف کو ہمیشہ غیر ضروری سمجھا گیا نواجوانان کو ہمیشہ نظر انداز کر کہ مایوس کیا گیا جس کا نتیجہ مایوس کن رہا باغی گروپ کارکنوں کی حقیقی آواز بن کر سامنے آیا اب کارکنوں اور پارٹی کی ضروریات اور حقوق کہ تحفظ کا بھی ضامن بنے گا
233