184

بریکینگ نیوز روہڑی(نمائندہ ) جن ممالک میں کھیل کے میدان بنانے کو ترجیح دی جاتی ہے وہاں اسپتال بنانے میں نمایاں کمی آتی ہے نوجوانوں میں صحت مند معاشرے کی فراہمی کے لئے کھیل کود کی سرگرمیاں ضروری ہیں تعلیمی اداروں پربھی لازم ہے طلباء میں

روہڑی(نمائندہ )
جن ممالک میں کھیل کے میدان بنانے کو ترجیح دی جاتی ہے وہاں اسپتال بنانے میں نمایاں کمی آتی ہے نوجوانوں میں صحت مند معاشرے کی فراہمی کے لئے کھیل کود کی سرگرمیاں ضروری ہیں تعلیمی اداروں پربھی لازم ہے طلباء میں کھیل کود کے فروغ کے لئے طلباء کی ٹیمیں بنائے اور کھیل کے مقابلے کرائے حکومت کو بھی کھیلوں کے میدان بنانے اور چھوٹے بڑے شہروں میں کھیلوں کے مقابلے اور سرکاری اور نجی اداروں کو کھیل کی ٹیمیں بنانے کا پابند بنانے پر سنجیدہ اقدامات کئے جائے ان خیالات کا اظہار سندھ کے معروف فٹبالر نورنبی میمن نے روہڑی اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ میں منعقدہ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے دوران خصوصی مہمان کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں پر زور دیا کہ کھیل صحت ہے اور صحت کے لئے کھیل ضروری ہے نوجوان کھلاڑیوں کی لگن اور محنت ایک دن انہیں ملک کا نامورکھلاڑی بنائی گی جس سے وہ اپنا اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں قبل ازیں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ نیوی بلیو اور نیوی وائٹ کے درمیان ہوا جس میں نیوی بلیو نے زیرو ایک سے میچ جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا بعد ازاں نیوی بلیو ٹیم کو ونر اور نیوی وائٹ ٹیم کو رنر کی ٹرافیاں دی گئی اور ٹورنامنٹ کے بیسٹ کھلاڑی اور فائنل کے بہترین کھلاڑی کی بھی ٹرافیاں دی گئیں اس موقع پر مجاہدبوزدار،اے ڈی گھنیو،محمدعثمان گھنیو،محمدشفیق شیخ،اسلم سومرو،اسجد خھلجی،انعام قریشی،عرفان بھٹو،عبدالقدیر میمن،حضور بخش بھٹو،ندیم میمن،محسن اور دیگر بھی موجود تھے

فوٹوکیپشن:
روہڑی:مہمان گرامی کا فائنل میچ کی فاتح ٹیم کے ہمراہ گروپ فوٹو دوسری جانب کامیاب فٹبال ٹیم ونر ٹرافی وصول کرتے ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں