228

بریکینگ نیوز اوتھل: محکمہ تعلیم لسبیلہ کی اراضی پر قبضے کے خلاف لسبیلہ بھرکے اساتذہ نے احتجاج کیا اور اراضی قبضے کے خلاف اساتذہ اور تعلیمی افسران کی احتجاجی ریلی نکالی گئ ومظاہرہ کیا گیاپیر

اوتھل: محکمہ تعلیم لسبیلہ کی اراضی پر قبضے کے خلاف لسبیلہ بھرکے اساتذہ نے احتجاج کیا اور اراضی قبضے کے خلاف اساتذہ اور تعلیمی افسران کی احتجاجی ریلی نکالی گئ ومظاہرہ کیا گیاپیر کے روز گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن لسبیلہ کی کال پر ضلع بھرمیں اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے افسران نے قبضہ مافیا کی جانب سے محکمہ تعلیم کی اراضی پر قبضے کے خلاف لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل،حب،وندر،لاکھڑا اوربیلہ میں احتجاجی ریلیاں نکالیں جس میں گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن لسبیلہ کے ضلعی چیئرمین محمد بخش لاسی،ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالواحد سومرو،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ نوید احمد ہاشمی اور دیگر اساتذہ رہنماؤں نے شرکت کی اس حوالے سے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں محکمہ تعلیم کے دفتر سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے مین قومی شاہراہ کا گشت کیا اس دوران ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے اور شرکاء محکمہ تعلیم پر لینڈ مافیا کی جانب سے ناجائز قبضے کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی ریلی جب دوبارہ محکمہ تعلیم کے دفتر پہنچی تو وہاں پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ نوید احمد ہاشمی،گورنمنٹ ایسوسی ایشن لسبیلہ کے ضلعی چیئرمین محمد بخش لاسی،ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالواحدسومرو،تحصیل اوتھل کے صدر پیر غلام محمد شاہ اور دیگر نے خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں