کورونا وائرس حفاظتی اقدامات کے پیش نظر حکومت پنجاب نے مورخہ 28.07.2020 بروز سوموار رات بارہ بجے سے 05.08.2020 بروز بدھ رات بارہ بجے تک صوبے بھرمیں لاک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
• تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے،شاپنگ مال، کاروباری سنٹرز، پبلک پارک، بیوٹی پارلر، سینما گھر مکمل طور پر بند رہیں گے۔
• کسی بھی قسم کے فنکشنز، پبلک اجتماعات، مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔
• تمام ریٹیل دوکانیں، مارکیٹ، شاپنگ مال کھولنے پر بھی پابندی ہوگی۔
• میڈیکل سٹور، پٹرول پمپ، ٹائرپنکچر شاپس، ڈرائیور ہوٹل، ایل پی جی فلنگ اسٹیشن، آٹا چکی، زرعی ورکشاپ، سپئیر پارٹس، پرنٹنگ پریس، کال سنٹرز اور کورئیر سروس (50٪ سٹاف کے ساتھ)، ریسٹورنٹ (ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی) پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
• کریانہ سٹور، بیکری، سبزی، گوشت وغیرہ کی دوکانیں صبح چھ سے بارہ بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی۔
• انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
196