239

بریکینگ نیوز گوجرانوالہ ) راجہ نادر محمود ڈپٹی بیورو چیف انجمن ادریسیہ ویلفیئر گوجرانوالہ کے الیکشن برائے مدت 2020تا24 ۔ آج مکمل ہو گئے ہیں۔ پر وقار تقریب حلف وفاداری جامعہ ادریسیہ گرلز

گوجرانوالہ ) راجہ نادر محمود
ڈپٹی بیورو چیف
انجمن ادریسیہ ویلفیئر گوجرانوالہ کے الیکشن برائے مدت 2020تا24 ۔ آج مکمل ہو گئے ہیں۔ پر وقار تقریب حلف وفاداری جامعہ ادریسیہ گرلز ہائی سکول میں منعقد ہوئی جس میں سیکٹر صدور محمد منیر ایاز ، خالد رشید، محمد ریاض رشید، محمد قاسم سندھو، محمد افضل چغتائی، قاسم پرویز ، عامر شہزاد ، محمد نعیم نارو ، محمد سعید نارو، زاہد حمید مشرقی، محمد یعقوب بھٹی، محمد ریاض منہاس و دیگر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ سرپرست اعلی جناب حاجی عبدالغنی منہاس نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے ۔اس کے بعد صدر کے انتخاب ہوا جس میں جناب محمد منیر جنجوعہ کو ان کی بے لوث اور مخلصانہ خدمات پر بلا مقابلہ دوسری بار انجمن ادریسیہ ویلفیئر کا متفقہ طور پر صدر چنا گیا ہے محمد ریاض منہاس کا کہنا تھا کے محمد منیر جنجوعہ کی انجمن ادریسیہ ویلفیئر میں ان کی خدمات عوام بخوبی جانتی ہیں انجمن ادریسیہ ویلفیئر کے تمام عہدے داران آنے والے وقت میں بھی اسی طرح اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے ۔ محمد جمیل بھٹی صاحب چئیر مین الیکشن کمیٹی نے تمام عہدے داران سے حلف لیا۔ الیکشن کمیٹی کے ممبران محمد سلیم شہزاد، محمد قاسم سندھو، محمد منیر ایاز، محمد یعقوب بھٹی، زاہد جاوید بھٹی، اصغر جاوید کو الیکشن کے کامیاب عمل کو سر انجام دینے پر مبارک باد دی گئی اور شیلڈ ز سے نوازا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں