210

بریکینگ نیوز سلانوالی میں ٹائیگر فورس کی میٹنگ اور تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم این اے چوہدری عامر سلطان چیمہ اور اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی مدثر ممتاز ہرل کی طرف سے سلانوالی کے

سلانوالی/ سرگودھا

سلانوالی میں ٹائیگر فورس کی میٹنگ اور تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم این اے چوہدری عامر سلطان چیمہ اور اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی مدثر ممتاز ہرل کی طرف سے سلانوالی کے ایکٹو ٹائیگر فورس کے نوجوانوں میں کارڈ تقسیم کیٸے گئے
مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی عامر سلطان چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل ، تحصیل کوارڈینیٹر PTI بابا ساجد سلانوالی، سا لار ثاٸیگر فورس سٹی محمد عثمان ، محمد رفیق تھہیم سلانوالی اور سیاسی و سماجی شخصیات اور میڈیا کے نماٸندوں نے شرکت کی
اس میٹنگ میں کرونا وائرس جیسی وبا سے بچاو کے لیے لاٸحہ عمل طے کیا گیا اور SOP’s پر عمل کرنے کی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی۔ سلانوالی دوران لاک ڈاٶن مہمانان خصوصی کوسلانوالی میں سمارٹ لاک ڈائون میں دوران ڈیوٹی ٹائیگر فورس کی طرف سے ماسک کی تقسیم، سینٹائزر کی تقسیم اور سخت ترین گرمی میں دی جانے والی ڈیوٹی پر بریفنگ دی گئی ۔جس پر انہوں نے کہا کہ
ہم اپنے ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔

ملک محمد نواز کھوکھر سلانوالی سرگودھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں