ننکانہ صاحب ایک شہری کی طرف سے بنائی گئی ویڈیو
ڈی ایچ کیو ننکانہ صاحب عملہ کی ہٹ دھرمی مریض ذلیل و خوار اور عملہ اپنی نیندیں پوری کرنے میں مصروف۔۔۔۔
رات کے تقریبا 12 بجے ایک مریضہ کو چندرکوٹ ہسپتال سے ننکانہ صاحب ایمرجنسی ریفر کیا جاتا ہے لیکن ننکانہ صاحب سرکاری ہسپتال کی ڈاکٹرز اور نرسز کی ہٹ دھرمی پہلے تو دو گھنٹے تک اس مریضہ کو دیکھا نہیں جاتا اس کے بعد اس کو ایک بوتل لگا دی جاتی ہے اور خود کمرے میں جا کر سو جاتی ہیں مریض کے لواحقین لیڈی ڈاکٹرکے پاس جاتے ہیں اور اسے مریضہ کی حالت کے بارے میں میں آگاہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ مریضہ شدید درد میں مبتلا تھی مریضہ کا ڈلیوری کیس تھا مریضہ کے لواحقین کو دفع ہو جاؤ کمرے سے باہر نکل جاؤ جیسے الفاظ کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے ساری رات انتظار کرنے کے بعد مریضہ کو شدید درد میں دیکھتے ہوے ۔ مریضہ کے ساتھ گئے اس کے بھائی کو مجبورا لیبر وارڈ میں جانا پڑتا ہے اور وہ ویڈیو کے ذریعے دکھا رہا ہے کہ ایک کمرے میں نرسز اور ڈاکٹرز کیسے سکون کی نیند سو رہی ہیں جبکہ مریض باہر تڑپ رہے ہیں ویڈیو بنانے کے بعد ڈاکٹرز مریضہ کی حالت کو دیکھتے ہوئے آپریشن کرتیں ہیں تو مریضہ ایک بچے کو جنم دیتی ہے
اس کے بعد ویڈیو بنانے والے شخص کو ڈاکٹرز اور نرسز کی طرف سے دھمکیاں دی جاتی ہیں اگر آپ نے ویڈیو لیک کی تو آپ کو مختلف کیسز کا سامنا کرنا پڑے گا ۔۔۔۔۔
باقی آپ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔۔۔۔
لواحقین کا ننکانہ صاحب کی انتظامیہ سے مطالبہ ہے بر وقت کاروائی کر کے ان جیسے ملازمین کے خلاف ایکشن لیا جائے
165