191

بریکینگ نیوز اوتھل:سیکریٹری ایریگیشن بلوچستان علی اکبر بلوچ نے کہا کہ ضلع لسبیلہ میں ورلڈ بینک پروجیکٹ پر کام جاری ہے ضلع بھر میں 6ڈیموں پر تعمیراتی کام مکمل ہوچکے ہیں وندر ڈیم پر

[7/24, 9:17 PM] Hamed Shain Bch: اوتھل:سیکریٹری ایریگیشن بلوچستان علی اکبر بلوچ نے کہا کہ ضلع لسبیلہ میں ورلڈ بینک پروجیکٹ پر کام جاری ہے ضلع بھر میں 6ڈیموں پر تعمیراتی کام مکمل ہوچکے ہیں وندر ڈیم پر بھی عنقریب کام شروع کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہا انہوں نے دورہ لسبیلہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ میں محکمہ ایریگیشن کی اسکیمات کو جلد مکمل کیا جائے گا لاکھڑا گدڑی تقسیم گاہ کے معائنہ کے دوران کہا کہ لاکھڑا گدڑی تقسیم گاہ پر جلد کام شروع کیا جائے گا جس سے موضع گدڑی کی ہزاروں ایکڑ زمین جو عرصہ دراز سے غیر آباد ہیں ان کو آباد کرایا جائے گا محکمہ ایریگیشن زمینداروں کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک پروجیکٹ پر کام جاری ہے جب یہ پروجیکٹ مکمل ہوگا تو لسبیلہ کے لاکھوں ایکڑ زمین آباد ہوگی اور لوگ خوشحالی کی زندگی گزاریں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع لسبیلہ کا دورہ کر رہا ہوں اور مختلف ترقیاتی اسکیمات جن پر تعمیراتی کام جاری ہیں کا معائنہ کر رہاہوں تاکہ نامکمل اسکیمات کو جلد مکمل کیا جائے اور زمینداروں کو فائدہ مل سکے ا نہوں نے کہا کہ نرگ ڈھورہ کو ٹوٹے ہوئے کافی عرصہ گزرچکا ہے اور ہزاروں ایکڑ زمین غیر آباد پڑی ہوئی تھیں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی دلچسپی سے نرگ ڈھورہ کی خطیر رقم سے اسکیم کی منظوری ہوئی اور جس پر تعمیراتی کام جاری ہے اور انشاء اللہ نرگ ڈھورہ اسکیم کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا، سیکریٹری ایریگیشن نے درو والا ڈھورہ اور موسو والا ڈھورہ کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا،
[7/24, 9:17 PM] Hamed Shain Bch: رپورٹ حمید شاہین چنہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں