*شیخوپورہ:* منڈیالی سٹاپ لاہور روڑ پر تیز رفتارمزدا ٹرک ڈمپر کے ساتھ ٹکرا گیا-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ٹرک میں پھنسے ڈرائیور اور کنڈکٹر کو بحفاظت نکال کر طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹر ہسپتال منتقل کردیا-
ابتدائی اطلاع کے مطابق تیز رفتار مزدا ٹرک لاہور کی طرف جا رہا تھا کہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے آگے جانے والے ڈمپر کے ساتھ ٹکرا گیا جس سے ٹرک کاڈرائیور اور کنڈکٹر شدید زخمی ہو گئے اور پھنس گئے- ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ وارانہ مہارت کے سارتھ ٹکرا کی باڈی میں پھنسے دونوں مریضوں کو بحفاظت نکال کر موقع پر طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کردیا-
رانا رمضان بیوروچیف شیخوپورہ
213