شیخوپورہ فاروق آباد:
کراٹے کا 14 سالہ چمپیئن باولے کتے کےکاٹنے سے جاں بحق ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ محلہ قادر آباد کے رہائشی وارث علی کے چودہ سالہ بیٹے حارث سمیت تین لڑکوں کو اب سے تقریباً تین ہفتے قبل 30 جون کو ایک باولے کتے نے کاٹ لیا تھا، جس سےتینوں لڑکے زخمی ہوگئے،جس پہ تینوں لڑکوں کی ویکسینیشن کروائی گئی، جس سے حارث کے سواباقی دو لڑکوں کی حالت بہتر ہوگئی تاہم حارث کے چہرے پہ کتے کے کاٹنے سے اسکی حالت زیادہ خراب ہو گئی۔حارث کے والدین اسکا علاج کرواتے رہے مگر چند دن پہلے اسکی حالت زیادہ بگڑ گئی جس پر اسے میو ہسپتال لاہور داخل کروا دیا گیا، جہاں اسکے گلے کا آپریشن بھی کیا گیا مگر وہ گزشتہ روز دم توڑ گیا۔ متوفی حارث کراٹے کا کھلاڑی تھا اور راولپنڈی میں ایک چمپیئن شپ بھی جیت چکا تھا۔ اہل علاقہ نےڈی سی شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کو ترجیحی بنیادوں پر تلف کیا جائے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
رانا رمضان بیوروچیف شیخوپورہ
153