149

بریکینگ نیوز اوتھـــــــــــل*انچارج سی آئی اے اوتھل بیلہ عبدالقادر شیخ کی اوتھل پریس کلب آمد انچارج سی آئی اے اوتھل بیلہ عبدالقادر نے کہا کہ میری

*اوتھـــــــــــل*انچارج سی آئی اے اوتھل بیلہ عبدالقادر شیخ کی اوتھل پریس کلب آمد انچارج سی آئی اے اوتھل بیلہ عبدالقادر نے کہا کہ میری یہ کوشش ہے کہ علاقے میں منشیات اسمگلروں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کیاجائے اور اس حوالے سے ایس ایس پی لسبیلہ پرویز خان عمرانی نے سختی سے ہدایات کی ہیں کہ سی آئی اے چیک پوسٹ پر پولیس اہلکار وں کو ہمہ وقت چوکس رکھا جائے اور علاقے سے جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے کسی قسم کا دباؤ برداشت نہ کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے دن رات ایک کردیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوتھل پریس کلب میں میٹ دی پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا پولیس اور پریس کا چولی دامن کا ساتھ ہے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پریس اور پولیس کے مابین تعاون اور معلومات کا تبادلہ ازحد ضروری ہے انہوں نے کہاکہ پولیس امن وامان کی بحالی کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی کسی کو امن وامان میں خلل اور علاقے میں منشیات ودیگر جرائم کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اوتھل اور بیلہ میں امن وامان کی صورتحال کافی بہتر ہے سی آئی اے اوتھل بیلہ کی کوشش ہے کہ یہاں پر منشیات،چھالیہ اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کو ہرصورت ناکام بنایا جائے قبل ازیں چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ اور انچارج سی آئی اے اوتھل بیلہ عبدالقادر شیخ کو آخر میں اوتھل پریس کلب کے صدر محمد عمرلاسی نے انہیں روایتی اجرکیں پہنائیں۔*
[7/24, 12:21 PM] Hamed Shain Bch: رپورٹ حمید شاہین چنہ لسبیلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں