202

بریکینگ نیوز روہڑی(نمائندہ ) حیدرآباد چمٹی گلی پکا قلعہ کی رہائشی24سالہ ایمن اقبال بنت اقبال شیخ نے روہڑی کے گاؤں عبدالرحیم جاگیرانی کے رہائشی 24سالہ محمدعلی ولد عبیداللہ جاگیرانی کے ساتھ پسند

روہڑی(نمائندہ )
حیدرآباد چمٹی گلی پکا قلعہ کی رہائشی24سالہ ایمن اقبال بنت اقبال شیخ نے روہڑی کے گاؤں عبدالرحیم جاگیرانی کے رہائشی 24سالہ محمدعلی ولد عبیداللہ جاگیرانی کے ساتھ پسند بکی شادی کرلی ہے پریمی جوڑے کے مطابق انہوں نے اپنی رضا خوشی سے رواں ماہ کی17تاریخ کو نکاح کرلیا ہے اس سلسلے میں پسند کی شادی کرنے والی ا یمن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے ذریعے پسند کی شادی کرنے کے بعد میرے گھر والے میری اور میرے شوہر کی جان کے دشمن بن گئے ہیں اور بے بنیادجھوٹے مقدامات اور جان لیوا دھمکیاں دے رہے ہیں پریمی جوڑے نے آئی جی سندھ،ڈی آئی جی ایس ایس پی سکھر سے تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے

فوٹوکیپشن:
روہڑی:پسند کی شادی کرنے والا پریمی جوڑا تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں