گوجرانوالہ ) راجہ نادر محمود )
ڈپٹی بیورو چیف
گوجرانوالہ PP 57 کی UC 45 میں علاقہ کے اہم مسائل پر وائس چیئرمین جمیل مغل والی گلی میں سرفراز مغل کی فیکٹری میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا PP 57 کے ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری کو بلایا گیا میٹنگ کی قیادت محمّد نوید افضل انصاری
خرم شہزاد عرف جانی مہر سماجی شخصیت سرفراز مغل اور محمّد قدیر افضل انصاری نے کی اور میٹنگ میں چیف وارڈن سول ڈیفنس ضلع گوجرانوالہ نوید یونس انصاری بھی ہمراہ موجود تھے میٹنگ کی قیادت نے ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری کے سامنے اپنے مسائل پیش کیے جس میں ناقص سیوریج جو عرصہ دراز سے رہائشیوں کے لئے سردرد بنا ہوا ہے اور ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی اور سوئی گیس کا مسئلہ اور علاقہ کی صفائی جو کہ ایک اہم مسئلہ تھا رہائشیوں کے مطابق جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے رہتے ہیں رہائشیوں کا کہنا ہے کہ سابقہ وائس چیئرمین جمیل مغل کے پاس کئی بار گئے اور اپنے مسائل پیش کیے اس پر کوئی عمل درآمد نہ ہوا نوید افضل انصاری اور قدیر افضل انصاری کا کہنا تھا کہ ہم کو وائس چیئرمین جمیل مغل موجودگی میں یہ مسائل حل ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے
میٹنگ کے ممبران سرفراز مغل
محمّد نوید افضل انصاری قدیر افضل انصاری اور
نوید یونس انصاری کا کہنا تھا کہ علاقہ کے مکین ان تمام مسائل کے عرصہ دراز سے شکار ہیں جن کی کوئی سنوائی نہیں ہو رہی چوہدری اشرف علی انصاری کو کہا کہ ہم آپ کے بہت مشکور ہوں گے ہمارے تمام مسائل حل کئے جائیں جس پر ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری نے مسائل سنے اور تمام ممبران کو اپنی زیر نگرانی ان مسائل کو جلد از جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی اور اس کے علاوہ بھی علاقہ کے تمام تر معاملات کو بخوبی حل کرنے کی ذمہ داری لی
173