181

بریکینگ نیوز ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی سرسبزسندھ گرین پاکستان پروگرام کے تحت پلانٹ فور پاکستان ڈے منایا گیا محکمہ جنگلات سندھ کی جانب سے سکھر آریجا فاریسٹ نرسری میں مختلف اقسام کے درختوں کے پودے

ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی سرسبزسندھ گرین پاکستان پروگرام کے تحت پلانٹ فور پاکستان ڈے منایا گیا محکمہ جنگلات سندھ کی جانب سے سکھر آریجا فاریسٹ نرسری میں مختلف اقسام کے درختوں کے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا فاریسٹ کنزرویٹر سکھرسلیم احمد وستڑو،ڈویثرنل فاریسٹ آفسر سکھر افتخار آرائیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحول میں بہتری لانے کے لئے درختوں کی افزائش نسل ضروری ہے اس مہم کا مقصد عوام میں شعور بیدار کرنا اور سندھ اور ملک کو سرسبز بنانا ہے درخت لگانے کے حوالے سے محکمہ جنگلات کا کردار اہم ہے سکھر فاریسٹ سرکل کی جانب سے جنگلات کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں اور ایک صوبے سے دوسرے صوبے جانے واکی شاہراہوں کے اطراف بھی درخت لگائے جارہے ہیں جبکہ آج سے اُباڑوسے کنڈیارو یعنی سکھر،گھوٹکی وخیرپوراضلاع میں شجرکار مہم کا آغاز کردیا گیا ہے انکا مزید کہناتھا کہ سرسبزسندھ گرین پاکستان پروگرام کے تحت سکھر بیراج سے نکلنے والی نہروں دادو اور رائس کنیال کے کناروں پر تقریبا سو ایکٹر اراضی پر اربن فاریسٹ قائم کیا جائے اور اس منصوبے کے تحت پوری اراضی کو مختلف اقسام کے درخت اور دلکش پودے لگاکر شہریوں کی تفریح گاہ بنایا جائے گا فاریسٹ افسران کا مزید کہناتھا کہ عدالتی حکوم پر کچے کے جنگلات سے واگزار کرائی گئی ارٓضی اور فاریسٹ کی خالی پڑی اراضی پر بھی کنڈی ببر ودیگر درخت لگانے کا عمل شروع کردیا ہے جس سے آنے والے وقت میں ماحولات پر مثبت اثرات رونما ہونگے اور دریا میں آنے والے سیلاب کی روکتھام میں بھی یہ درخت اہم کردار ادا کرینگے

فوٹوکیپشن:
روہڑی:پلانٹ فورپاکستان ڈے فاریسٹ افسران وعملہ شجرکاری مہم کی کامیابی کے لئے دعا مانگ رہاہے ان سیٹ پودالگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا جارہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں