*شیخوپورہ:* منصورآباد لاہور روڑ پر واقع سبحان سٹیل مل میں لوہے کے سکریپ کو آگ لگ گئی-
آگ لوہا پگھلانے والی بھٹی میں نکلنے والی چنگاڑی سے لگی
ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی فائرفائٹنگ ٹیم نے 2 فائر وہیکلز، 1 اسپیشل ریسکیو وہیکل اور 1 ایمبولینس کے ساتھ بروقت آگ پر قابو پا لیا- آگ لگنے سے چند ہزار کا نقصان ہوا جبکہ بروقت آگ پر قابو پانے سے لاکھوں مالیت کے سامان اور قیمتی مشینری کو جلنے سے محفوظ کر لیا-
شیخوپورہ بیورو چیف رانارمضان