184

اوتھل.پاکستان خاصخیلی جماعت تحصیل اوتھل کی کابینہ کا یونٹ سازی کے سلسلے میں موچی محلہ اوتھل کا دورہ.اہلیان محلہ کا پُرجوش استقبال.پاکستان خاصخیلی جماعت کے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم.تحصیل کابینہ نے اہلیان محلہ کی باہمی مشاورت سے صدر ولی محمد خاصخیلی,سیکرٹری عمر فاروق خاصخیلی اور خزانچی عبدالصمد خاصخیلی کو منتخب کیا گیا.جبکہ یوتھ ونگ کے لیئے سمیر حکیم لاسی اور شفقت خاصخیلی کو منتخب کیا گیا.یونٹ سازی کے اجلاس میں پاکستان خاصخیلی جماعت لسبیلہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری امام بخش خاصخیلی,ضلعی ترجمان رحمت اللہ خاصخیلی اور خاصخیلی برادری کے سینئر شخصیت حاجی قادر بخش خاصخیلی اور خلیفہ محمد اسماعیل خاصخیلی,عباس علی خاصخیلی جاوید خاصخیلی نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس سے پاکستان خاصخیلی جماعت لسبیلہ کی مشاورتی کونسل کے چیرمین ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی,پاکستان خاصخیلی جماعت تحصیل اوتھل کے صدر مولابخش خاصخیلی,جنرل سیکرٹری امان اللہ پیروانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوتھل کی خاصخیلی برادری تمام تر رنجشیں بھلا کرسردار رحمت اللہ خاصخیلی کی قیادت میں پاکستان خاصخیلی جماعت کے پلیٹ فارم پر متحد ہوجائے.مقررین نے کہا کہ موچی محلہ کی خاصخیلی برادری کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا.ان جائز مسائل کے لیئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کیبجائے گی.
رپورٹ غلام حسین میر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں