لاہور (کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق احمد خان کی ہدایت پر۔ساندہ سے اغواء کی گئی بچی10سالہ مہوش چند گھنٹوں میں بازیاب ملزم گرفتار
۔ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل نے ایس ڈی پی او گلشن راوی ۔ایس ایچ او ساندہ اور انکی ٹیم کو شاباش دی ۔۔10سالہ مہوش کے اغواء کامقدمہ مورخہ 10جولائی کو درج کیاگیا۔۔ ایس ایچ او ساندہ اور انچارج انوسٹی گیشن ساندہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی۔۔کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کروایا گیا ۔ملزم نے بچی کے والدین سے ڈیڑھ لاکھ روپے تاوان کا تقاضہ بھی کر رکھا تھا۔ملزم جاوید تاوان نہ دینے کی صورت میں بچی کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا۔بچی کو بازیاب کروا کے والدین کے حوالہ کردیاگیا۔والدین نے پولیس کےتعاون کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل
155