وزیر اعلیٰ سندھ لیاری”یوسی 15نوالین وارڈ 2“کو ترقیاتی کاموں سے محروم رکھنے کا نوٹس لیں: پی ڈی پی
ملک محمد فیاض اور شاہد حسین سے بلدیاتی بجٹ کی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے: اکرم آگریا
کرپشن کرنے والوں کے بینک اکاؤنٹ منجمد اورجائیدادیں وگاڑیاں ضبط کی جائیں
یوسی 15 وارڈ 2نورانی کالونی میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے، بجٹ کہاں گیا؟ امجد بلوچ
پاسبان کے زیراہتمام لیاری مکینوں کا بلدیاتی مسائل پر کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، و رہنماؤں کا خطاب
کراچی ( ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے نائب صدر اکرم آگریا اور جنرل کونسلر یوسی 15نوالین وارڈ 2نورانی کالونی و آرگنائزر لیاری امجد بلوچ نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لیاری کے یوسی 15نوالین کے وارڈ 2کو ترقیاتی کاموں سے محروم رکھنے کا نوٹس لیں اور چیئرمین ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن، ساؤتھ ملک محمد فیاض و چیئرمین ڈسٹرکٹ ساؤتھ ہیلتھ و وائس چیئرمین یوسی 15شاہد حسین سے بلدیاتی بجٹ کی ایک ایک پائی کا حساب لیں۔ بجٹ میں خردبرد کرنے والے عناصر کے بینک اکاؤنٹ منجمد اورجائیدادیں وگاڑیاں ضبط کی جائیں۔ لیاری کے متاثرہ نوالین یوسی 15 کے وارڈ2 میں سیوریج کی بوسیدہ لائنیں تبدیل کی جائیں۔خستہ حال سڑکیں اور گلیاں تعمیر اور صحت و صفائی کے مسائل حل کئے جائیں۔ وہ پاسبان لیاری کے زیر اہتمام بلدیاتی مسائل پر کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔مظاہرے میں وارڈ2 میں رہائش پذیر خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر”حساب دو حساب دو ملک فیاض لیاری کے بجٹ کا حساب دو“کے نعرے درج تھے۔اس موقع پر پاسبان لیاری کے زونل آرگنائزر اعجاز بلوچ،اللہ دوست،رمضان بلوچ،تحسین بلوچ،زاہد حسین بلوچ،ماجد بلوچ،راشد خان، ہدایت بلوچ،فیصل پنجابی، زمان میانوالی،رشید پٹھان،شکیل گجر،امداد بلوچ،شعیب بلوچ و دیگر بھی موجود تھے۔ پاسبان ساؤتھ کے رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیاری کے ترقیاتی بجٹ کو کرپشن سے بچایا جائے۔اب تک جاری کئے گئے بجٹ کی شفاف تحقیقات کرائی جائے اور کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب لیاری کے یوسی 15نوالین کے وارڈ 2میں ترقیاتی کام ہی نہیں ہوئے تو بجٹ کہاں گیا؟ کس کی جیبوں کی نذر ہوا؟ انہوں نے کہا کہ ملک محمد فیاض کو بار بار توجہ دلانے کے باجود وارڈ 2کو ترقیاتی کاموں سے محروم رکھنا تعصب پر مبنی سلوک کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دیگر وارڈوں کی طرح یوسی 15 نوالین کے وارڈ 2 میں بھی ترقیاتی کام کئے جائیں۔
جاری کردہ