گوجرانوالہ)راجہ نادر محمود )ڈپٹی بیورو چیف ) ۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حاجی یونس انصاری اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری اشرف علی انصاری نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی میاں طارق محمود سے انکی رہائش پراہم ملاقات کی رات میں ضلعی چیئرمین بیت المال قمر سہیل انصاری اور چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل گوجرانوالہ ڈویژن علی اصغر انصاری بھی موجود تھے ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال آئندہ بلدیاتی الیکشن اور گوجرانوالہ کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا سیاسی رہنماں نے فیصلہ کیا کہ گوجرانوالہ کی تعمیر و ترقی عوامی مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کیا جائے گا اورآئندہ بلدیاتی الیکشن میں تاریخی کامیابی کے لئے ایک گرینڈ الائنس بھی تشکیل دیا جائے گااس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حاجی یونس انصاری نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں عظیم الشان کامیابی حاصل کرکے لوٹ مار بدمعاشی اور اقرباء پروری کی سیاست کو دفن کر دیں گے
153